29 اگست 2011 - 19:30

روس کے صدر دمتری مدودوف نے کہا ہے کہ روس میں پارلیمانی انتخابات رواں سال 4 دسمبر کو ہونگے۔

ابنا: ایٹاٹارس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر دمتری مدودوف نے کہا ہے کہ روس میں پارلیمانی انتخابات رواں سال 4 دسمبر کو ہونگے۔ روسی صدر دمتری مدودوف نے گذشتہ روز بحیرہ اسود کے تفریحی شہر سوچی میں حکمران جماعت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات شیڈول کے مطابق چار دسمبر کو ہوں گے۔ انتخابات کے موقع پر نسلی منافرت اور تعصب پر مبنی نعروں اور پروگرام کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ صدر مدویدوف نے کہا کہ انتخابات مہم کے دوران نسلی منافرت اور تعصب پر مبنی نعروں کی مکمل مخالفت ہوگی۔ انہوں نے خبردار کہا کہ انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا۔ روس میں صدارتی انتخابات اگلے سال مارچ میں منعقد ہونے والے ہیں تاہم صدارتی انتخابات کیلئے فی الحال تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔.............

/169